اسد عمر کا استعفی منظور، ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت نے اسد عمر کا وفاقی وزیر کی حیثیت سے استعفی منظور کر لیا ہے اور وزیر اعظم کی ایڈوایس پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کر دیا جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو خزانہ ،ریونیو اور اقتصادی معاملات کیلئے وزیر اعظم کامشیر تعینات کیا گیا اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،ذرائع نے بتایا ہے کہ اسد عمر کے استعفی کی منظوری اور ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تعیناتی کے نوٹفیکشنز جمعہ کو جاری کئے گئے ،اعظم سواتی کی وفاقی وزیر کی حیثیت سے تعیناتی کا نوٹفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن