وزیراعظم نے معذوروں اور تھرپارکر کے تمام خاندانوں کیلئے صحت کارڈ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم عمران خان نے مستقل معذوری کے شکار افراد اورانکے خاندانوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نادرا ڈیٹابیس میں موجود مستقل معذوری کا شکار تمام افراد اور انکے خاندانوں کے لئے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ، معذوری سے متاثرہ افراد اور انکے خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی بدولت سات لاکھ بیس ہزار روپے سالانہ تک کی صحت کی سہولیات مفت میسر آئیں گی۔ اس سہولت سے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے تمام معذور افراد مستفید ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن