لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ کے لئے انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کو اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچرز دئیے جائیں گے۔ میگاایونٹ میں کھلاڑیوں کو قابو کرنے کے لئے سخت ضابطہ اخلاق بھی تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے کھلاڑیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق تیار کرلیا گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے پرائیویٹ فنکشنز میں جانے اور غیر متعلقہ افراد سے ملنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ کھلاڑی انگلینڈ میں مقیم اپنے عزیز واقارب سے ملاقات کے لئے بھی ٹیم انتظامیہ سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔ ٹور کے دوران کھلاڑی میڈیا منیجر کی عدم موجودگی میں انٹرویو نہیں دے سکیں گے اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اپنے ایجنٹس کی فہرست بھی پی سی بی کو فراہم کرنا ہوگی۔
ورلڈ کپ سکواڈ کو ضابطہ اخلاق کی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا
Apr 20, 2019