لاہور(سپورٹس رپورٹر) 51 ویں نیشنل مینز والی بال چیمپیئن شپ 2019ء میں دفاعی چیمپیئن واپڈا، نیوی، آرمی اور پی او ایف ٹیموں نے کوارٹر لیگ مرحلے کے پہلے میچز میں کامیابی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نشتر سپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز کوارٹر لیگ مرحلے کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن واپڈا اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا ٹیم نے 25-21، 25-14 اور 25-11 سے پولیس ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ دوسرے میچ میں نیوی نے پی او ایف کے خلاف 25-14، 25-12 اور 25-14 سے کامیابی حاصل کی۔ کوارٹر لیگ کے تیسرے میچ میں آرمی نے ریلویز ٹیم کے خلاف آسانی سے 25-9، 25-14 اور 25-15 سے کامیابی اپنے نام کی۔ لیگ کا چوتھا میچ پی اے ایف اور ایچ ای سی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے 25-5، 25-17 اور 25-21 سے کامیابی حاصل کی۔ آج بروز ہفتہ کو کوارٹر لیگ مرحلہ میں واپڈا کا مقابلہ آرمی سے، نیوی کا مقابلہ پی اے ایف سے، پولیس کا مقابلہ ریلویز سے جبکہ چوتھے اور آخری میچ میں پی او ایف کا ایچ ای سی سے سامنا ہوگا۔
واپڈا، نیوی، آرمی اور پی او ایف کوارٹر لیگ مرحلے میں پہنچ گئے
Apr 20, 2019