پی ٹی آئی نے اپنا بیانیہ تبدیل کردیا، حکومت کواپنی ڈائریکشن کا ہی نہیں پتا: بلاول بھٹو زرداری

Apr 20, 2019 | 19:47

ویب ڈیسک

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کواپنی ڈائریکشن کا ہی نہیں پتا، پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے. بلاول نے سوال کیا کہ جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا توپہلے کیوں نہیں گئے؟کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی وزیرکے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزرا دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں.

مزیدخبریں