پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کا خیال رکھا :ودودالحسن ڈار

Apr 20, 2020

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام راہوالی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر متوسط ،لاک ڈائون کے متاثرین میں سستی روٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تندورکے محلہ سلیم پورہ،ترگڑی روڈ ،جندریا روڈ ،محلہ جمیل پورہ 4پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں ۔ودود حسن ڈار نے تندوروں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ان پوائنٹس پر دس روپے کی بجائے دو روپے میں روٹی دستیاب ہو گی جن کا سٹی صدر پیپلزپارٹی ودودالحسن ڈار نے ہمراہ سٹی تنظیمی عہدیداراں جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیمور ڈار نائب صدر افضال انقلابی ،جوائنٹ سیکرٹری صابر باجوہ،ڈپٹی انفارمیشن منور احسن بھٹی،مرزاسعید بیگ،سوشل میڈیا حاجی ذوالفقار علی،لیبر بیورو چوہدری کاشف سنوری،ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد چشتی،ڈویژنل نائب صدر میاں سعید احمد ،ضلعی نائب صدر مبین خاں ،ودیگر کے ہمراہ چاروں تندوروں کا افتتاح کیا ۔

مزیدخبریں