شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام کے تحت شیخوپورہ میں 35 کروڑ روپے کی رقم مستحقین میں تقسیم کردی گئی ہے جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہوئے ہیں جبکہ شیخوپورہ کے 50 ہزار گھرانوں میں رقم تقسیم کی جائیگی دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع میں امن وامان کو بہتر بنانے اور جرائم کی موثر روک تھام کیلئے مزید نئے 5 تھانوںکی بھی منظوری دیدی ہے ۔گندم کی خریداری مراکز کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمور خالد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔