شو بز کی شخصیات کا دورہ خد مت خلق فائونڈیشن ، رفاعی کاموں کو سراہا

Apr 20, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے ذیلی ادارے خد مت خلق فائونڈیشن کے مرکزی دفتر پر معروف آرٹسٹ امجد رانا کی گلوکاروں فنکاروں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کے ہمراہ آمد سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات ۔ملاقات کے دوران امجد رانا نے خد مت خلق فائونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خد مت خلق فائونڈیشن کی خد مات قابل تحسین ہیں عامر خان نے وفد کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کے کے ایف انتہائی مشکل اور نا مسائد حالات میں عوام کی خد مت کا فریضہ پورا کرنے کیلئے کو شاں ہیں اب تک 1لاکھ 25ہزار سے زائد راشن بیگ سینا ٹائزر ،ماسک ،صابن بھی اتنی ہی تعداد میں فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ طبی عملے کو سینکڑوں حفاظت کٹس فراہم کی ہیں ۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے زور دیا کہ آپ بھی مخیئر حضرات سے ملاقات کے دوران ان پر زور دیں کہ وہ مشکل حالات میں پسے افراد کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور خد مت خلق فائونڈیشن بھی انکے لئے حاضر ہے قبل ازیں کے کے ایف کے ترجمان و رابطہ کمیٹی رکن عبد الوسیم نے وفد کو خد مت خلق فائو ڈیشن میں قائم مختلف کیمپ اور شعبوں کا دورہ کر وایا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔گلو کاروں اور فنکاروں کے وفد میں طلحہ صابری ،بلو ظریف ،مہک نور ،فاروق قریشی ،سنی خان ،عائشہ خان ،عامر بابا ،محمد شاکر اور عمران خان شامل تھے ۔
‘ عامر خان

مزیدخبریں