کراچی (نیوز رپورٹر) نجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم طارق کھوسو،جنرل سیکریٹری بلال یونس اور پریس سیکریٹری محمد معین الدین سیالوی نے علماء کرام اور حکومت کے درمیان 20نکاتی معاہدہ پر اتفاق کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام شروع سے دن یہ بات کہہ رہے تھے کہ مساجد پر لاک ڈاون کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے تیار ہیں۔تاکہ اللہ تعالی کی طرف رجوع ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی فیصلہ پہلے کر لیا جاتا تو ٹکراو یا یا گرفتاریوںکی نوبت کبھی نہ آتی ۔بہرحال دیر آید درست آید ۔ رمضان المبارک سے پہلے اس علماء کرام اور حکومت کے مابین اتفاق سے مساجد کی رونقیں بحال ہوں گی۔آخر میں انہوں نے حکومت اور اداروںسے مطالبہ کیا کہ تمام ائمہ کرام اور مقتدیوں پر کاٹی گئی FIRفی الفور واپس لی جائیں۔
علماء کرام اورحکومت کے درمیان اتفاق بڑی خوش آئند ہے‘طارق کھوسو
Apr 20, 2020