لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین و دیگر نے کہا ہے کہ موجودہ آزمائش کی گھڑی میں ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کو فوری طور پر سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کرنا چاہئے موجودہ حکمران آزمائش کی گھڑی میں اللہ کی جانب سے بھیجے ہوئی ایک ابتلاء ’’کرونا وائرس‘‘ سے نبردآزما ہونے کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب سودی نظام کو جاری رکھ کر اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ براہ راست جنگ میں مصروف ہیں .