حکومت چھوٹے دکانداروں کو کام کی اجازت دے: ناظم شوکت

لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے روزمرہ زندگی کی اشیاء کی خریداری کیلئے دکانوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خوف خدا کرے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر الیکٹریشن‘ پلمبر اور حجاموں کو صبح 9 تا 5 بجے تک کام کرنے کی اجازت دے تاکہ شہری ماہ صیام سے قبل اپنے کام کرا سکیں۔ ان دکانوں کی بندش سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ غریب دیہاڑی دار فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دین اسلام غریب لوگوں پر ظلم کی اجازت نہیں دیتا۔

ای پیپر دی نیشن