دوگروپوں میں تصادم کے دوران سر پر ڈنڈے لگنے سے ایک شخص جاں بحق

Apr 20, 2020

لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر دوگروپوں میں تصادم کے دوران سر پر ڈنڈے لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حنیف مسیح کا اپنے مخالفین عمران وغیرہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔جس پر دونوں گروپوں میں ڈنڈے چل گئے۔دوران لڑائی سر پر ڈنڈے لگنے سے حنیف شدید زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں