فیروزوالہ(نامہ نگار)ڈی پی او شیخوپورہ نے تین تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کردیے، سب انسپکٹر شیراز گھمن کو تھانہ بھکھی کا ایس ایچ او لگادیاگیا،جبکہ وہاں کے انچارج پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ، علاوہ ازیں انسپکٹرصداقت علی رندھاوا کو اایس ایچ او صفدرآباد لگادیاگیا، وہاں کے ایس ایچ اوکو لائن حاضر کردیاگیا۔ تھانہ نارنگ کے ایس ایچ او انسپکٹرانور سیال کو لائن حاضر کے کے اس کی جگہ پر انسپکٹر میاں لیاقت کو ایس ایچ او لگادیاگیاجنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ نے تین تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کردیے
Apr 20, 2020