کرپشن ‘ اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں کرینگے: رائے بابر سعید

لاہور(نامہ نگار )ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جزوی لاک ڈاون کیلئے لگائے گئے پولیس ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیااور رشوت طلب کرنے کی شکایت پو ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ناکے اور دیگر ضروری اقدامات کرونا وائرس کی صورتحال میں شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیں۔ناکوں پر شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے،کسی بھی شکایت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی نے تھانہ شاد باغ کا اچانک دورہ کیااور شہریوں سے مسائل دریافت کئے ۔ڈی آئی جی نے ناکے پر بند کی گئی موٹر سائیکل چھوڑنے کے عوض پیسے مانگنے کی شکایت پر تھانہ شاد باغ میں تعینات اے ایس آئی خالد حسین کو فوری معطل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...