فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس ادائیگی ‘ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس ادائیگی کی تاریخ میں 27 اپریل جبکہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کی تاریخ 15 اپریل سے بڑھا کر 27 اپریل کردی گئی ہے۔فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو بینک اکاؤنٹس میں ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی کیلئے مرکزی نظام قائم کردیا ہے۔ ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو "آئرس پروفائل " اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن