لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز)ڈی جی ٹی او(ڈاکٹر ناظم لطیف سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد قوی امید ظاہر کی ہے کہ لاہور چیمبر کے ممبران کے لیے تجدید رکنیت کا وقت مزید ایک ماہ بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ناظم لطیف نے اس سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے کو انتہائی ہمدردی سے سنا اور بہت مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے جس کے پیش نظر قوی امید ہے کہ لاہور چیمبر کی کوششیں رنگ لائیں گی اور لاہور چیمبر کے ممبران کے لیے تجدید رکنیت کا وقت 31مئی تک بڑھا دیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر ڈی جی ٹی او نے تجدید رکنیت کے وقت میں 31مارچ سے 30اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔