سٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سودمیں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے:اسلم طاہر

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے قرضوں کی وصولی کو موخر کرنا موجودہ حالات میں پاکستان کیلئے بڑا ریلیف ہے ،مشکل وقت کو شکست دینے کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا اور معیشت کو فعال کرنے کیلئے تمام شعبے رات دن ایک کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، وائس چیئرمین شیخ عامر عزیز، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجا زالرحمان، محمدا کبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن