لیبیا : حکومتی فورسز کا مشرقی علاقہ کی فوج پر حملہ،8اہلکار ہلاک،100گرفتار

Apr 20, 2020

تریپولی(شِنہوا) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے کہا کہ ہم نے مشرقی علاقے کے شہر ترھونہ میں دشمن فوج پر بڑا حملہ کیا ہے جس میں فوج کے 8اہلکار ہلاک جبکہ 100کو گرفتار کر لیا ۔حکومتی فورسز نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ترھونہ کے مشرق میں موجود فوج کی پوزیشنز پر 17فضائی حملے کئے جوکہ دارالحکو مت تریپولی کے 90 کلومیٹر جنوب میں ہے ،اس دوران متعدد فوجی گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا حکومتی فوج نے الزام عائد کیا کہ مشرقی علاقہ کی فوج نے ٹریپولی میں شہری علاقے پر حملہ 4 بچوں سمیت 10 شہریوں کو زخمی مشرقی علاقے کی فوج نے ٹریپولی پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت ختم کرنے کیلئے 14 اپریل 2019کو ٹریپولی کے اندر اور اس کے ارد گرد ایک فوجی آپریشن شروع کیا۔

مزیدخبریں