لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلنا ہمارے اجتماعی گناہوں اور بے راہروی کا نتیجہ ہے رمضان المبارک کے موقع پر مساجد میں جمعہ اور نماز تراویح کی اطازت حکومت کا خوش آئند فیصلہ ہے اس موقع پر احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ہم سب پر لازم ہے، پوری دنیا کو گناہوں کا راستہ چھوڑ کر نیکی کا راستہ اختیار کرنا ہو گا، مسلمانوں پر اس طرح کی بیماریاں پہلے بھی آتی رہی ہیں اسباب کے ساتھ رجوع الی اللہ بھی ضروری ہے، کنٹرول آف لائن پر بھارت فوج کی درندگی کھلی دہشت گردی ہے ایک طرف دنیاکورونا کا شکار ہے اور بھارتی فوج کنٹرول لائن پرحالات خراب کر رہی ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم بڑھاتی جا رہی ہے جو جبر اور دہشت گر دی کی بدترین مثال ہے،مودوی حکومت کا رویہ مسلمانوں کے لیئے کورونا وائر س سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔
ان خیالات کا اظہارت انہوں نے گذشتہ روز جامع القدس چوک دالگراں میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حافظ عبدالوھاب روپڑی،مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور شاہد جانباز موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعائیں بتلائی ہیں آفتوں اور بلاوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ان دعاوں کا بھی اہتمام کیا جائے۔