لاہور (آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر فنانس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ آج ہونے والے فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی زیر تعمیر عمارت اور دیگر امور بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پنجاب کو بجٹ کے حصے بارے آگاہ نہیں کیا جا سکا، پنجاب میں ہرسال نئے بجٹ کی تیاری اپریل میں شروع کر دی جاتی ہے، اس بار نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری التواء کا شکار ہوگئی۔
پرویز الٰہی کی ہدایت پر فنانس کمیٹی کا اجلاس آج طلب
Apr 20, 2020