اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد وائرس کے باعث ملک کے تمام سرحدی راستے بند رکھنے کے باوجود وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت ہوگی۔ جس کے تحت گوادر آنے والے بلکہ کارگو کو عالمی معیار کو یقینی بناتے ہوئے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا گوادر سے افغانستان کو بلک کارکردگی اجازت پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر شراکت داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں گوادر پورٹ پر بڑی سطح پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی مگر گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طور پر سیل ہوں گے۔