لاک ڈاون میں موسیقی اضطراب پرقابوپانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، لیڈی گاگا

Apr 20, 2020 | 11:39

ویب ڈیسک

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران موسیقی اضطراب پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔لاک ڈاﺅن کے دوران ایک میوزک کنسرٹ ”ون ورلڈ ٹوگیدر ایٹ ہوم“ منعقد کیا گیا جس میں 100 سے زائد آرٹسٹ فن کامظاہرہ کریں گے جس کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔ میوزک کنسرٹ میں لیڈی گاگا نے اپنے معروف گانے”سمائیل“گا کر فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام فنڈ ریزنگ ایونٹ نہیں ہے، اپنے پرس خود سے دور رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایونٹ کورونا وائرس سے لڑنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں