ہالی وڈ اداکارہ ریز ویدرسپون نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈپریشن کی پہلی تھراپی 16سال کی عمر میں لی۔ 44سالہ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ بہت چھوٹی سے عمر میں ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور اس لمبی جنگ کو ابھی تک وہ بہت ہمت سے لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چار بچوں کی ماں ہیں اور ہر بچے کی پیدائش پر انہیں اس بیماری کی بناءپرذہنی اور جسمانی طور پر نئے تجربے سے گزرنا پڑا اور کافی بھاری دوائیں لینا پڑیں کیونکہ وہ اس وقت بالکل بھی نارمل نہیں تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ےہ بھی جانتی ہیںکہ انہیں ساری زندگی اس تکلیف کا سامناکرنا پڑے گا لیکن وہ اس کامقابلہ ہمت سے کرنا چاہیں گی۔
ڈپریشن کی پہلی تھراپی 16سال کی عمر میں لی، ریز ویدرسپون
Apr 20, 2020 | 12:04