طبی عملے سے منفرد یکجہتی، اھرام مصر نیلے رنگ میں رنگ گئے

مصر میں وزارت سیاحت وآثار قدیمہ نے کرونا کی وباءکے خلاف اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے دن رات کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ منفرد نوعیت کا اظہار یکجہتی کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں عالمی یوم آثار قدیمہ کے موقعے پر اھرام مصر کو طبی عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر نیلے رنگ میں سے مزین کیا گیا۔اس اقدام کا مقصد بالخصوص مصر اور بالعموم پوری دنیا میں کرونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی کارکنوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا ظہار کرنا ہے۔اھرامات مصر کو نیلے رنگ سے مزین کرنے کے ساتھ ساتھ 'گھروں میں تنہائی اپنانے'، محفوظ رہنے اور 'مصر کی سیاحت کے دروازے جلد کھلیں گے' جیسے سلوگن بھی نمایاں کیے گئے۔الجیزہ گورنری میں اھرامات کا رنگ تبدیل کرنے کی اس تقریب میں مصری وزیر سیاحت وآثار قدیمہ ڈاکٹر خالد العنانی اور وزیرمملکت برائے اطلاعات اسامہ ہیکل نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اھرامات مصر کو نیلے رنگ میں مزین کرنا کرونا کے خلاف نبرد آزما طبی عملے، ڈاکٹروں اورنرسوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اھرام مصر کےرنگ تبدیل کرنے کی اس تقریب کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیر کی گئیں۔ اس کے علاوہ مصر کے اہم تاریخی اور سیاحتی مقامات بھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پرنمایاں ہو کرآنے لگے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن