امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں اب تک 40565 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے زائد ہے۔ امریکہ کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک میں سب سے زیادہ 130,000افراد ہلاک ہوئے ہیں، نیو جرسی میں 4،364، مشی گن میں 2308 اور میسا چوسٹس میں اب تک 1560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی دیگر ریاستوں اور شہروں میں بھی کورونا وائرس سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ادھر چین میں دو ماہ سے زیادہ جاری رہنے والے لاک ڈاو¿ن کے بعد زندگی آہستہ آہستہ اب معمول پر واپس آنے لگی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں 73 بڑے سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ بیجنگ کے علاوہ شنگھائی میں بھی زندگی معمول پر آگئی ہے۔ مئی سے جون تک شنگھائی میں رات گئے خریداری کی ایک مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت دکانوں کو آدھی رات تک کھولا جائے گا۔