نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے کچھ روز قبل ملک بھر میں سخت اقدامات کئے گئے جن کے تحت دفاتر ، سکول اور تمام غیر ضروری خدمات بشمول بارز ، ریستوراں ، کیفے اور کھیل کے میدان سب کچھ لاک ڈان کے باعث بند کردئیے گئے تھے تاہم اب صورت حال بہتر ہونے پر اگلے ہفتے سے لاک ڈان کے سخت اقدامات میں نرمی کی جارہی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نےوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا آرڈرن نے نیوز کانفرس میں کہا ہے کہ 27 اپریل سے نیوزی لینڈ الرٹ لیول 4 سے باہر نکل آئے گا جس کے بعد اگلے ہفتے سے لاک ڈان کے سخت اقدامات میں نرمی کی جائے گی۔ نیوزی لینڈمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1440 ہوگئی ہے اور صرف 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
نیوزی لینڈ سخت لاک ڈاون میں آئندہ ہفتے سے نرمی کرے گا،وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن
Apr 20, 2020 | 14:53