کورونا وائرس لاک ڈاﺅن سے دنیا میں مہاجر و گھریلو خواتین کو تشدد اور دیگر نا انصافیوں کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

Apr 20, 2020 | 16:30

ویب ڈیسک

 اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمی وباءکی وجہ سے نافذ پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں مہاجر و گھریلو خواتین کو تشدد اور دیگر نا انصافیوں کا سامنا ہے۔ پیر کو جاری کردہ بیان میں ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ مہاجر خواتین اور اندرون ملک بے گھر خواتین قرنطینہ میں خود کو تشدد سے بچانے میں ناکام ہو رہی ہیں۔ یو این ایچ سی آر نے متنبہ کیا ہے کہ خراب معاشی صورتحال اور دستاویزات کی عدم دستیابی ایسی متاثرہ خواتین کو جسم فروشی کی طرف بھی دھکیل سکتی ہے۔ ہائی کمیشن نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں