چین کیساتھ کمیونیکشن کومنظم شکل دینے کی ضرورت ہے:صدرپاک چین چیمبر 

لاہور (کامرس رپورٹر)کرونا کی عالمی وبا کے تناظر میں چین کے ساتھ مستحکم کاروباری رو ابط کی بقاء کیلئے ڈیجیٹل کمیونیکشن کے ذرائع کومنظم شکل دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات پاک چین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے گزشتہ روز سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کے ای کامرس ماہرین کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کہی۔ اس موقع پر پاک چین چیمبرکے سینئر نائب صدر داؤد احمد، نائب صدر خالد رفیق چوہدری اور سیکرٹری جنرل صلا ح الدین حنیف بھی موجود تھے۔ ایس ایم نوید نے بتا یاکہ پاک چین چیمبر نے اپنے ممبرز کو  ای کامرس اورڈیجیٹل رابطوں سے آگاہ کرنے کیلئے ای کامرس ماہرین سے مشاورتی نشستوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے سمیڈا کے تربیتی پروگراموں کی بھی تعریف کی اورکہا کہ ایس ایم ایز کو کاروباری ابلاغ کیلئے ڈیجیٹل ذرائع پر عبور حاصل کرنے کیلئے ای کامرس کے ماہرین کا ایک ایسا نیٹ ورک تشکیل دیا جانا چاہیے جو ایس ایم ایز کو اس حوالے سے ہمہ وفت آن لائن معاونت کیلئے دستیاب ہو۔

ای پیپر دی نیشن