گستاخانہ خاکوں کیخلاف مسلم حکمرانوں  کو سر جوڑ کر بیٹھناچاہئے‘  اسلم خان فاروقی

Apr 20, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئر مین اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے چنانچہ حکومت پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں کو فرانس کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف فوری سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے اورعالمی سطح پر آواز اٹھانا چاہئے۔ اسلم خان فاروقی نے کہا کہ حکومت کے غیر شرعی اور ملکی آئین کے منافی بلا جواز اقدامات ملک میں افراتفری کاسبب بن سکتے ہیں جبکہ عاشقان رسولﷺ کا فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ ایمانی تقاضہ ہے۔

مزیدخبریں