اسلام آباد (وقائع نگار )اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ کے وائس پرنسپل پروفیسرمحمد زبیر قریشی34 سالہ تدریسی اور غیر تدریسی خدمات سر انجام دینے کے بعد 19 اپریل 2021 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔وہ کالج ھذا کے شعبہ شماریات کے سربراہ بھی تھے ۔ اس کے علاوہ وہ سربراہ سٹوڈنٹ افیئر، سربراہ کالج ٹرانسپورٹ اور کنٹرولر امتحانات بھی رہے۔ کالج کی بہتری کیلیئے بنائی جانے والی مختلف کمیٹیوں کے سربراہ بھی رہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں کالج ہال میں ایک ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ نئے آنے والے وائس پرنسپل پروفیسر انعام الہی نے پروفیسر زبیر کی خدمات کا مختصر تعارف پیش کیا ۔
ایچ ایٹ کالج کے وائس پرنسپل پروفیسرمحمد زبیر قریشی ریٹائر ہو گئے
Apr 20, 2021