لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس پھاڑنا بلاول بھٹو کا سیاسی حق تھا، پی ڈی ایم کو شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی عزت اور دوسروں کے احترام کی سیاست کی ہے اور اپنے نظریہ پر کھڑے رہنا سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ماں کی طرح ذہین سیاستدان ہیں وہ کسی پر ناجائز تنقید نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کو تیار ہے مگر اپنا نظریہ چھوڑنا نہیں چاہتی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی بااصول سیاسی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے چار مرتبہ اقتدار حاصل کیا اور عوام کی بھرپور خدمت کی ۔ سی ای سی کے اجلاس میں بھی عوامی خدمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس پھاڑنا بلاول بھٹو کا سیاسی حق تھا:بیگم بیلم حسنین
Apr 20, 2021