تحفظ ناموس رسالت ایمان کی اساس ہے:حلقہ خواتین جماعت اسلامی 

Apr 20, 2021

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحفظ ناموس رسالت ؐمسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید ڈاکٹر حمیرا طارق،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق اور صدر لاہورزبیدہ جبیں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی حیثیت ماں کی سی ہوتی ہے لہذا حکمت کی تدابیر اختیار کرتے ہوئے افہام و تفہیم کی جانب قدم بڑھایا جائے ۔مسلمان سنت نبوی  ؐ کی روشنی میں کردار کو سنواریں اور اسوہ رسول ؐکے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں ۔

مزیدخبریں