لاہور (سٹی رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم نے ماہانہ سی ای اوز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع 21اپریل سے 50 سے 59سال عمر کے افراد کی ویکسینیشن اور رجسٹریشن کو بہترین طریقہ سے سر انجام دیں ۔راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور کے سی ای اوز بزرگ شہریوں کے لیے گھروں میں ویکسینیشن کی سہولت مزید بہتر کریں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لیب کے نمونہ جات پہنچانے اور نتائج وقت پر نہ دینے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ پن کوڈ کے ساتھ درج شدہ تاریخ پر ہی ویکسینیشن سینٹر تشریف لائیں۔
سی ای اوز بزرگ شہریوں کیلئے گھروں میں ویکسینیشن کی سہولت بہتر کریں:سیکرٹری ہیلتھ کئیر
Apr 20, 2021