داتادربار بر صغیر کا عظیم علمی و روحانی مرکز ہے :ڈی جی اوقاف 

Apr 20, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار)داتا دربار میں جدید لائبریری کے قیام، لیویٹری بلاک، واش رومز کی تزئین و مرمت، داتا دربار کے سول ورکس، زائرین کے لئے سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص نکاسی آب کے جاری منصوبوں کے جائزہ کے لیے داتا دربار ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت داتا دربار میں ہوا، جس میںایڈ منسٹریٹرداتا دربار خالد محمود سندھو، محمد اسلم ترین،طارق محمود جاوید سیّد ہجویر فاؤنڈیشن، شیخ محمد امین ممبر امور مذہبیہ کمیٹی ، زاہد الحسن قریشی،چودھری حبیب کنول، منیجر داتا دربارشیخ محمد جمیل ،چوہدری عبد الغفور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ ، ایس ڈی او عمران نذیر، صاحبزادہ محمد بدر الزمان ، داتا دربارایڈ منسٹریشن اور اوقاف انجینئرنگ وِنگ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں داتا دربار کمپلیکس میں ہونے والی لیکج اور سیپئج بالخصوص ڈرین سسٹم سمیت تعمیر و تزئین کے دیگر امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں