ملتان(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈویلیئرز جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں میری مارک باوچر سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی مگر ان سے ملاقات کے بعد اس سے متعلق ضرور سوچا جائے گا۔