فیصل بینک کے کارپوریٹ  بریفنگ سیشن کا انعقاد

کراچی(کامرس رپورٹر) فیصل بینک لمیٹڈ نے حال ہی میں ایکVirtual کارپوریٹ بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن کے ذریعے فیصل بینک کے چیف فنانشل آفیسر سید ماجد علی نے تجزیہ کار برادری اور شیئر ہولڈرز کو بینک کی کاروباری حکمت عملی، مالی کارکردگی اور اس کے منظرنامے سے آگاہ کیا۔فیصل بینک نے اسلامی بینک میں تبدیلی کی اپنی حکمت عملی میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ بینک کی 87فیصد شاخیں اب خصوصی طور پر شرعی اصول پر تیار مالیاتی حل پیش کررہی ہیں۔ 2020 میں  -19 COVID کے سبب وسیع پیمانے پر کاروباری اور آپریشنل چیلنجوں کے باوجود بینک نے 65 شاخوں کو اسلامی شاخوں میں تبدیل کیا جو اس کے اسلامی بینک پر منتقلی کے عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔گزشتہ سال کے دوران بینک نے اپنے صارفین تک رسائی بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا  اور 21 نئی شرعی اصولوں کے مطابق شاخیں کھولی ہیں۔Brick & Mortar انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بینک اپنی ڈیجیٹل پیش کشوں میں بھی جارحانہ انداز میں توسیع پر تندہی سے کام کررہا ہے۔مالی کارکردگی کے لحاظ سے فیصل بینک لمیٹیڈ نے 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے سال میں 6.5ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال منافع 6 ارب وپے تھا۔ اس منافع میں 40 فیصد حصہ اسلامی بینکنگ کے کاروبار کا تھا۔ 31 دسمبر 2020 کو بینک کا اڈوانس پورٹ فولیو 318 ارب روپے رہا جس میں 60فیصد پورٹ فولیو اسلامی ہے۔ ڈیپازٹ اکاؤنٹ 541 ارب روپے پر بند ہوا جو 18.1 فیصد کی صحت بخش شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔فیصل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹیڈ(فیصل بینک لمیٹڈ کی سبسیڈری) نے ایک عرصے تک نقصان اٹھانے کے بعد 2020 میں 14 کروڑ کا بعد از ٹیکس منافع کمایا۔ فیصل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹیڈ کو اثاثہ جات کی AM2 کی انتظامی درجہ بندی تفویض کی گئی ہے۔ VIS ریٹنگ ایجنسی نے حال ہی میں درجہ بندی کے حوالے سے منظرنامے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے ’مستحکم‘ سے‘مثبت’کردیا ہے۔ درجہ بندی کے منظرنامے پر نظرثانی مارکیٹ شیئر، تجربہ کار اعلیٰ انتظامیہ اور فیصل بینک کی طرف سے حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ زیر انتظام اثاثوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔نومبر 2018 میں FABL کی جانب سے انتظام سنبھالے جانے کے بعد 7.8 ارب کے اثاثے39 ارب روپے اضافے کے بعد 47 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن