کرونا کی تیسری لہر‘ اتائی‘ غیرقانونی لیب مالکان کی موجیں

Apr 20, 2021

 ملتان(خصوصی رپورٹر)غیر قانونی کلینکس کے خلاف ٹاسک فورس بے اثر ہو کر رہ گئی تفصیل کے مطابق کورونا وباکی تیسری لہر کے دوران اتائیوں اور پرائیویٹ لیبز کی چاندی ہوگئی ،ہزاروں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ کلینکس اور اتائیوں نے اپنے ریٹ بڑھادیئے جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے غیر معیاری رپورٹس اور علاج کرنے والوں کی چیکنگ نہ کی جاسکی،کورونا کے باعث بیشتر افراد نزلہ ،زکام ،بخار اور دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں جس پر بیشتر اتائی اور نان کوالیفائیڈ عملہ انہیں کورونا سے بچانے کی ادویات اور علاج کروانے کی آڑ میں لوٹ رہاہے ،ملتان اوردیگر اضلاع میں ہزاروں غیر قانونی اتائیوں کے کلینکس کی چیکنگ اورکارروائی کا عمل رکا ہواہے اور بیشتر اتائیوں نے فیسوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں