ایف بی آر نے کوآپریٹو سوسائٹیز سے ایک بار پھریکارڈ طلب کرلیا

Apr 20, 2021

لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ایک بار پھر تمام کوآپریٹو سوسائٹیز سے  ریکارڈ طلب کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق ایف بی آر نے شہر کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیز سے آڈٹ رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ایف بی آر نے پہلے بھی رپورٹس مانگی تھیںمگر ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے کوآپریٹو سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔محکمے کی ٹیمیں پراپرٹی کی خریداری پر عائد ٹیکس ادائیگی کی مانیٹرنگ کریں گی۔

مزیدخبریں