ساہوکا ( نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ وہاڑی فوٹو سیشن تک محدود ، روزہ دار اشیائے خوردو نوش کے نرخ سن کر مایوس گھروںکو لوٹنے پر مجبور ساہوکا ، فتح شاہ ،دیوان صاحب، جملیرا، اڈہ عمر پور بنگلہ اور گردو نواح کے متعدد چکوک و بستیوں میں رمضان میں ریلیف دینے کے حکومتی دعوے ٹھس نکلے ،ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے ذمہ داران رمضان بازاروں تک محدود اور حکامِ بالا کو فوٹو سیشن اور سب اچھا کی ڈائریاں ارسال کر کے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ عام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں پھل ، سبزیاں ، دودھ، دہی ، گوشت اور روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں من مانا اضافہ کر دیاگیا ، روزہ دار حضرات و عام صارفین اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سن کر مایوس گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔
ساہوکا‘ انتظامیہ فوٹوسیشن تک محدود‘ گراں فروشوں کی چاندی
Apr 20, 2021