بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع بلد کے فوجی ائیربیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔یہ فوجی اڈا امریکی کنٹریکٹروں کے زیراستعمال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے سکیورٹی حکام کے مطابق بلد کے فوجی اڈے پر پانچ کاتیوشا راکٹ داغے گئے اور یہ امریکی کنٹریکٹروں کے زیراستعمال حصے میں گرے ہیں لیکن فوری طور پران سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا لیکن عراقی حکام کے بہ قول ماضی میں ایران سے وابستہ مسلح گروپ اس طرح کے راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کرتے رہے ہیں۔