حکومت کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز شروع کررہی ہے:عثمان ڈار

Apr 20, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کہتے ہیں کہ ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز شروع کرنے جارہے ہیں۔ ایمرجنگ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو سکالرز شپ دیں گے۔ہائی پرفارمنس سنٹر کے قیام پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ہمارا ویڑن ہے نوجوان بزنس لیڈر پیدا کریں۔ایمرجنگ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو سکالرز شپ دیں گے۔ سپورٹساکیڈمیز چاروں صوبوں ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میِں شروع کی جائیں گی۔نوجوانوں کے لیے یوتھ اولمپکس بھی کروائیں گے۔ سپورٹس میں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں گے۔لاہور قلندرزکے ساتھ مل کر پورے ملک میں پروگرام شروع کریں گے۔خواہش ہے کہ لاہور قلندرز سیالکوٹ  میں بھی ہائی پرفارمنس سینٹر شروع کرے۔کپتان کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کی فیلڈنگ کھڑی کرے اور بیٹنگ آرڈر تبدیل کرے۔

مزیدخبریں