کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل نے کہا ہے کہ ملک کو آئین اور قانون کے تابع بنانے کے لیئے عوام کو پرچی کے استعمال کا آزادانہ حق اور ان کے فیصلے کو من و عن قبول کرنے میں ہے من پسند نتائج سے قائم حکومت اور ادارے منتخب ہوتے ہیں نہ ہی جمہوری قرار دیا جا سکتا ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی حقیقی بحالی کے لیئے میاں نوازشریف کی قربانیاں اور جدوجہد تاریخی ہے انجینئرڈ انتخابات مسائل کا حل نہیں بلکہ یہ مسائل میں اضافے کا موجب بنتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کو مزید مستحکم بنانے کے لیئے جلد تحصیل اور یوسی کی سطع پر تنظیمیں مکمل کی جائیں گی اور پارٹی کی جدوجہد میں شریک نوجوانوں کو عہدے دیئے جائیں گے موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانا اشد ضروری ہے ۔