چکوال(نامہ نگار) قصبہ جمالوال میں موجود ریپر بائینڈر مشین مالکان گندم کٹائی ریٹ میں ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے رات گئے تک اعلانات کرواتے رھے جس میں ریٹ تین ہزار سے کم ہوتا ھوا یہاں تک پہنچ گیا کہ راجہ برادران نے مفت کٹائی کرنے کا اعلان کر دیا کہ ہماری پانچ مشینیں مفت میں کٹائی کریں گی۔ کچھ دیر بعد مغل برادران کی طرف سے چوہدری طارق محمود مغل جو کہ ڈاکٹر ارشد محمود مغل کے چھوٹے بھائی ہیں اور لندن میں مقیم ہیں کی طرف سے اعلان ھوا کہ ھم گندم کٹائی بھی مفت کریں گے اور ساتھ مبلغ ایک ہزار روپیہ نقد بھی دیں گے۔اس کے بعد راجہ برادران کی طرف سے خاموشی چھا گئی۔ مغل برادران کی طرف سے چوہدری طارق محمود مغل نے لندن سے رابطہ کیا اور اپنی بات کی تصدیق کرتے ہوئے دوبارہ اعلان کیا کہ راجہ برادران اپنی زبان پہ قائم رہ کر اب مفت کٹائی کریں گے چوہدری طارق محمود مغل نے کہا کہ ہمارے گروپ کی طرف سے میرے بڑے بھائی ڈاکٹر ارشد محمود ہر وقت مشین کے ساتھ ھوں گے اور جہاں کٹآئی کریں گے وھیں پر میری طرف سے ایک ہزار روپیہ عیدی موقع پر ادا کریں گے۔