لاہور (اپنے نامہ نگار سے) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کو سماعت کیلئے فل بنچ کو بھجوا دیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل 21 اپریل کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے تین رکنی فل بنچ کی منظوری دے دی ہے۔ فل بنچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں۔ ڈویژن کے ججز نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے متعلق دو الگ الگ فیصلے دیئے تھے۔ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مسترد کی تھی۔ دو ججز کے اختلافی نوٹ کے باعث معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا تھا۔
شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر 3 رکنی فل بنچ کل سماعت کرے گا
Apr 20, 2021