اسلام آباد(وقائع نگار)ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار ممبر اسلام آبادبارکونسل نصیر کیانی نے بھی ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں وفاق اور شکایت کنندہ انسپکٹر محمد حیات کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ اسلام آباد بار کونسل کا ممبر ہوں، ہائیکورٹ حملے سے کوئی تعلق نہیں،ہائیکورٹ پر حملے کے دوران کسی قسم کے نقصان یا واقع میں ملوث نہیں،میرے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے،ہائیکورٹ حملے میں گرفتار دیگر وکلائ کو ضمانت مل چکی ہیں،جو مقدمات درج کیے گئے اس میں ضمانت ہوسکتی ہے، استدعاہیکہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کے احکامات جاری کرے۔