سماہنی ( نامہ نگار ) ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ مشتاق خان کورونا مرض سے لڑتے ہوئے گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے راجہ مشتاق خان گذشتہ دو ہفتوں سے میرپور ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج اور وینٹیلیٹر پر تھے مرحوم کی نماز جنازہ بروز سوموار راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی کے گراونڈ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ پیر سید قمر حسین نے پڑھائی ، نماز جنازہ کے اجتماع سے مختلف سیاسی شخصیات سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مقصود احمد خان،راجہ خوشنود اعظم خان،پروفیسر ریٹائرڈ فخر الدین احمد، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام احمد ربانی ، رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری خضر حیات نے تعزیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ مشتاق خان دلیر ،مہمان نواز اور ہر دل عزیز شخصیت کے مالک تھے مرحوم کی یادیں مدتوں یاد رکھی جائیں گی راجہ مشتاق خان استقامت کی مثال اور سچے انسان تھے ،نماز جنازہ کے اجتماع میں ڈی جی اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال،ایوان صحافت کشمیر پریس کلب سماہنی کے سرپرست اعلی راجہ غلام محی الدین، پروفیسر راجہ جاوید اختر ، راجہ رزاق خان کے فرزند راجہ عدنان رزاق خان ندیم خان،جام اظہر ایوب ، اقبال انقلابی ، آفتاب احمداور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔