ملتان بنچ میں دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور مخالف وکیل الجھ پڑے‘ عدالت عالیہ کا اظہار ناپسندیدگی  

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں حبس بے جا کی درخواست کی سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور مخالف کے وکیل آپس میں الجھ پڑے۔عدالت عالیہ میں صائمہ بتول بنام ڈی پی اومظفرگڑھ کے عنوان سے حبس بے جا کی پٹیشن سماعت کے لئے مقرر تھی جس میں پٹیشنر صائمہ بتول کا سابق خاوند غلام عباس اپنے کونسل کے ہمراہ بچوں کو لے کر عدالت عالیہ میں پیش ہوا اس موقع پر مخالف وکیل نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ذولفقار علی سدھو کے موقف کو پیٹشنر کی حمایت قرار دے کر رد کیے جانے کی استدعا کی جس پر اے اے جی ذوالفقار علی سدھو سیخ پا ہو گئے۔عدالت عالیہ نے مداخلت کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا  بعد ازاں عدالت عالیہ نے بچوں کو کم سن ہونے کی وجہ سے پیٹشنر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن