ملتان (سماجی رپورٹر )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹاسک فورسزنے رواں ماہ میں ریجن بھر میں 1397بجلی چور پکڑ لئے۔17لاکھ76ہزاریونٹس چوری کرنے پر2کروڑ84 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔55 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔یکم تا16اپریل 2021 کے دوران ملتان میں 322صارفین کو5944215روپے جرمانہ عائدکیاگیااور4 ایف آئی آرزدرج کروائی گئیں۔وہاڑی میں 109بجلی چوروں کو 2700987روپے جرمانہ عائد اور 10مقدمات درج،ساہیوال میں 215 صارفین کو3744157 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 160صارفین کو2990918 روپے جرمانہ عائداور5 مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 155بجلی چوروں کو 3298049روپے جرمانہ عائد اور 12مقدمات درج، جبکہ خانیوال میں 36صارفین کو2291963 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
میپکوکی ٹاسک فورسزنے رواں ماہ ریجن بھرسے 1397بجلی چور پکڑ لئے
Apr 20, 2021