ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت بارے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے افسران کو عوام کی خدمت کا پابند کردیا۔پنجاب بھرکی طرح ملتان ڈویڑن میں"خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام فیز1 کا آغاز کردیا گیا۔ اس بارے اعلی سطحی اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود، آر پی او سید خرم علی نے کی جبکہ ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز ،سی پی او ملتان، ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ اچھی کارکردگی والی افسران کو حکومت کی جانب سے شاباش ملے گی۔ناقص کارکردگی دکھانے واے افسران کو سزا کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ' خدمت اپکی دہلیز پر' پروگرام وزیراعلی کے دل کے بہت قریب ہے۔دوسرے ہفتے میں خصوصی مہم کے ذریعے وال چاکنگ، کتوں کے خاتمے کی مہم ہوگی۔خراب سٹریٹ لائیٹس کی تبدیلی،اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی بھی شامل ہے۔ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن ہفتہ برائے خصوصی مہم میں شامل ہیں۔ تیسرے ہفتے میں شہری علاقوں میں قائم بھانوں کی منتقلی کا آغاز ہوگا۔ غیر قانونی تعمیرات، پبلک ٹوائلٹس کی صفائی تیسرے ہفتے میں شامل ہیں۔چوتھا ہفتہ کو عیدالفطر کی خوشیوں سے منسوب کیا گیا ہے۔عیدگاہ، مساجد کی صفائی، چونے سے سجاوٹ،کلورین ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔اہم عمارات پر چراغاں، چاند رات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد شامل ہے۔آر پی او ملتان سید خرم علی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے۔خدمت آپکی دہلیز پر' پروگرام کی کامیابی کیلئے پولیس بھرپور کردار ادا کرے گی۔پولیس کی بھاری نفری انتظامیہ کیساتھ مختلف کریک ڈاؤن میں موجود رہے گی۔گرانفرشوں ذخیرہ اندوزں کو حوالات کی سیر کروائی جائے۔ قبضہ مافیا، تجاوزات مافیا و دیگر کیخلاف ایف آئی ار درج کرنے کے ساتھ گرفتار کیا جائے۔اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ،ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
افسرون کو اچھی کارکردگی پر شاباش، بُری پر سزا ملے گی :کمشنر
Apr 20, 2021