تفتیش سائنٹیفک بنیادپر ہوتو ملزم سزا سے نہیں بچ سکتے:آر پی او 

ملتان (کرائم رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس میں تفتیش کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کسی بھی کیس کا دارومدار تفتیش کے دوران حاصل کردہ شواہد پر ہوتا ہے تفتیش سائنٹیفک بنیادپر ہوتو ملزم سزا سے نہیں بچ سکتے اس لیے تفتیش کے شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے ریجن بھر کے سرکل افسران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تفتیش میں جدید اور قدیم طریقہ تفتیش کے امتزاج سے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہی  تربیتی ورکشاپ کے دوران آئی ٹی انچارج محمد حنیف نے ریجن کے ایس ڈی پی اوز اور سرکل آفسران کو جدید طریقہ تفتیش بارے تفصیلی آ گاہی دیتے ہوئے کہا کہ ملتان،وہاڑی خانیوال اور لودھراں پر مشتمل ملتان ریجن کے پولیس افسران سائنسی بنیادوں پر تفتیشی امور سر انجام دیں تو عوام الناس کو انصاف کی فراہمی جلد از جلد ممکن بنائی جا سکتی ہے اس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بھی بڑھے گا  

ای پیپر دی نیشن